Posts

Showing posts from 2017

یاداشت بہتر کرنے کے پانچ طریقے

Image
   سائنس کے مطابق ہر انسان اپنی یاداشت کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے سوائے اُن کے جو اپنی یاداشت کھو چکے ہوں۔ لاہور: (ویب ڈیسک) اپنی روزمرہ روٹین میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے آپ بھی اپنی یاداشت کو بہتر کر سکتے ہیں۔ ذیل میں یاداشت بڑھانے کے پانچ آسان طریقے بتائے جا رہے ہیں۔ یاداشت بڑھانے والی غذا کھائیں جس طرح ہمارے جسم کو کام کرنے کے لئے ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح ہمارے دماغ کو بھی بہتر کارکردگی کے لئے کچھ خاص غذائوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق انڈا، زیتون کا تیل، مچھلی اور خشک میوہ جات یاداشت کو بڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اخروٹ، بلو بیری، چاکلیٹ، کافی اور دارچینی بھی انسان کی یاداشت کو کافی حد تک تیز کر سکتے ہیں۔ ورزش کریں اگر آپ اپنی یاداشت تیز کرنا چاہتے ہیں تو ورزش شروع کردیں۔ ورزش سے دماغ کے خلیوں کو زیادہ آکسیجن ملتی ہے اور وہ بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔ ورزش سے دل کی بیماریوں اور ذیابطیس کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ ورزش کی وجہ سے سٹریس ہارمون کی تعداد کم ہوتی ہے جس کے باعث دماغی خلیے بہتر کام کرتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق ...